ٹریفک روانی میں رکاوٹ کا سبب مزید 22 مقامات کی نشاندہی

ٹریفک روانی میں رکاوٹ کا سبب مزید 22 مقامات کی نشاندہی

لاہور(شیخ زین العابدین)ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والے مزید 22 مقامات کی نشاندہی ہوگئی۔ شہر کے 22 چوک اور انٹرسیکشن سے ٹریفک روانی میں خلل پڑ رہا ہے۔

تفصیل کے مطابق شہر لاہور میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل ایک کروڑ سے زائد نفوس کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ شہر کے موجودہ روڈ انفراسٹرکچر میں خاطر خواہ بہتری نہ لانے کی وجہ سے ٹریفک روانی شدید متاثر ہے ۔ٹریفک سٹڈی بھی ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر نہ بنا سکی۔ شہر میں ٹریفک انٹرسیکشن کی اپ گریڈیشن اور ری ماڈلنگ کا منصوبہ بنا لیا گیا جس کے تناظر میں مزید چوکنگ پوائنٹس سامنے آگئے ۔رپورٹ کے مطابق اڈا پلاٹ گول چکر، الجنت چوک ٹاؤن شپ، جمال چوک جوہرٹاؤن، خیابان امین ویلنشیا ٹاؤن، باگڑیاں چوک گرین ٹاؤن ،لاہور ہوٹل چوک ،ریلوے سٹیشن، علی چوک و غازی چوک کالج روڈ ، لیاقت چوک سبزہ زار ،ایم ایم عالم روڈ ،نقشہ سٹاپ وحدت روڈ ،کچی کوٹھی رائیونڈ،ملتان چونگی ملتان روڈ، صدر گول چکر، منٹگمری چوک ،بٹ چوک کالج روڈ ،گرین ایپل چوک جوہر ٹاؤن، مرغزار چوک ،بسم اللہ چوک عبدالستار ایدھی روڈ پر بھی ٹریفک روانی میں رکاوٹیں حائل ہیں۔ ایل او ایس چوک اور مل اڈا رائیونڈ بھی ٹریفک جام رہنے کی وجہ ہے ۔ٹیپا نے 22 چوکنگ پوائنٹس کو بہتر بنانے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں