صوبہ میں سکول سربراہوں کی ہزاروں سیٹیں کئی سال سے خالی

صوبہ میں سکول سربراہوں کی ہزاروں سیٹیں کئی سال سے خالی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن کی مبینہ غفلت سے سکول سربراہوں کی ہزاروں سیٹیں کئی سال سے خالی پڑی ہیں۔

تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں ہیڈ ماسٹرز کی 2 ہزار 3سو 82 جبکہ سبجیکٹ سپشلسٹ کی 2 ہزار 6 سو 44 پوسٹیں خالی ہیں ۔محکمہ سکول ایجوکیشن فارمولے کے تحت ان سروس پروموشنز سے سینئر اساتذہ کو خالی پوسٹوں پر لگانا ہوتا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن اساتذہ کو پروموٹ کر رہا اور نہ ہی نئی بھرتی کی جا رہی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کئی سال سے عارضی تقرریوں سے کام چلا رہا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی مبینہ غفلت سے سکولوں کا نظام تعلیم متاثر ہونے لگا۔مستقل سربراہان نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں میں انتظامی بحران بھی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کاکہنا ہے کہ وقفے وقفے سے اساتذہ کی ترقی کیلئے پروموشن لنک ٹریننگ کرتے رہتے ہیں اور بہت سارے کیسز میں اساتذہ کی جانب سے کاغذات پورے نہ بھجوانے سے پروموشنز التوا میں پڑ جاتی ہیں،بھرتیوں کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں