مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف واقعات میں شہر بھر میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ داتا دربار، گیٹ نمبر 1 کے قریب فٹ پاتھ کنارے سے 55 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔۔۔

 داتا دربار، پناہ گاہ کے قریب سے حادثے کا زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا، داتا دربار، میلا رام روڈ سے 40 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا۔راوی روڈ، سبزی منڈی کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر لی، نواب ٹاؤن کے علاقہ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں