غیر قانونی اسلحہ، سزا بڑھانے پر غور

غیر قانونی اسلحہ، سزا بڑھانے پر غور

لاہور(کورٹ رپورٹر)حکومت پنجاب نے پتنگ بازی، غیر قانونی ہتھیاروں پر نظر ثانی کر نیکا فیصلہ کرلیا، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل کی ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق سے ملاقات ہوئی۔۔۔

 ناجائز اسلحہ کی سزا سخت کرنے اور کائٹ فلائنگ قانون کو ناقابل ضمانت جرم بنانے کے مسودہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پتنگ بازی پر سزا بڑھا کر 5 سال کرنے اور کورئیر سروس آن لائن پتنگ فروخت کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی پر غور کیا گیا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو سزا 4 سے بڑھا کر 10 سال کرنے اور جرمانہ کی حد 10 لاکھ کرنے کے ڈرافٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں