کورونا نے دنیا کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا:وزرا صحت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے مقامی ہوٹل میں ڈی ایچ اوز اور ڈی ڈی ایس آرز کے تربیتی سیشن میں بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو بہت بری طرح متاثر کیا تھا۔ایسی خطرناک بیماریوں سے عواٖم کو بچانے کیلئے ڈاکٹرزکی تربیت ضروری ہے اور ہمارے ہیلتھ کیئر ورکرز کو ہر بیماری اور علاج بارے پوری آگاہی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں نظام صحت کی بہتری کیلئے محنت کر رہے ہیں۔ خدمت انسانیت سے دنیا و آخرت سنواری جا سکتی ہے۔ 2011 میں شہباز شریف کی قیادت میں پوری دنیا کو ڈینگی پر قابو پا کر دیکھایا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے کرم سے وفاق اورصوبہ پنجاب میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں تا کہ انسانیت کا بھلا ہو-آج کے ڈاکٹرز کے اندر لیڈرشپ کی خوبیاں ہونی چاہئیں۔ حکومت نے ایم ایس حضرات کی تعیناتی سو فیصد میرٹ پر کی ہے ۔ہمیں ہمیشہ رزلٹ اوریئنٹڈ ہونا چاہئے ۔صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ صحت کے نظام کو مل جل کر ٹھیک کریں گے۔