ترقیاتی کام ، چڑیا گھر بڑی عید سے قبل کھولنے کا فیصلہ

ترقیاتی کام ، چڑیا گھر بڑی  عید سے قبل کھولنے کا فیصلہ

لاہور(وومن رپورٹر)بین الاقوامی معیار کے مطابق اپگریڈیشن کرکے لاہور چڑیا گھر عید قربان سے قبل کھول دیا جائے گا، 24 ایکڑ رقبہ پر محیط چڑیا گھر میں 104 سے زائد اقسام کے 1100 کے قریب پرندے اور جانور موجود ہیں۔

منصوبے کے تحت چڑیا گھر میں منکی ہاؤس پر شیشے لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا تاہم ریچ ہرن اور رینگنے والے جانوروں کی قیام گاہوں کو جدید طرز پر تعمیر کرنے کا کام جاری ہے ،فوڈ کورٹ اور سانپ گھر کا کام بھی مکمل کر لیا گیا۔لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر عظیم ظفر کا کہنا ہے 7نومبر 2023 سے بند ہونے والے چڑیا گھر میں 90 فیصد کام مکمل کر لیا ، عید سے قبل شہریوں کی تفریح کیلئے کھول دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں