تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیاجائے:کلرکس ایسوسی ایشن

تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ  کیاجائے:کلرکس ایسوسی ایشن

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیزبھٹی،ڈویژنل صدر رانا سجاد خان۔۔۔

 جنرل سیکرٹری مختار حسین بلوچ، چیئرمین جاوید انجم، سیکرٹری اطلاعات ملک زوہیب علی اور دیگر عہدیداروں نے  مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت آئندہ بجٹ میں اپنے وعدے کے مطابق تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے 100 فیصد اضافہ کرے اور لیوانکیشمنٹ کو فوری طورپر سابقہ طرز پر بحال کیاجائے جبکہ دیگر مطالبات تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے سکیل ریوائز کیے جائیں، میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤنس میں سوفیصد اضافہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں