43 کنال اراضی قبرستان کو الاٹ کرنے پرحکم امتناعی

 43 کنال اراضی قبرستان کو الاٹ کرنے پرحکم امتناعی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گوجرانوالہ میں شہری کی 43 کنال اراضی قبرستان کو الاٹ کرنے کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔۔۔

عدالت نے فریقین سے تحریری جواب طلب کرلیا،جسٹس عابد حسین کھچی نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کو منگلا ڈیم متاثرہ ہونے پر 43 کنال اراضی الاٹ کی گئی ،2017 میں لاہور ہائیکورٹ نے اراضی درخواست گزار کے نام انتقال کرنے کا حکم دیا ،عدالت کے حکم پر 43 کنال اراضی کا انتقال 2020 میں درخواست گزار کے نام منتقل ہوا ،2024 میں ن لیگی ایم پی اے نواز چوہان نے اراضی قبرستان کیلئے الاٹ کرادی، ن لیگی ایم پی اے نواز چوہان ضلعی انتظامیہ سے مل کر اراضی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ،اراضی درخواست گزار کے نام ہونے پر کسی دوسرے کو منتقل نہیں کی جاسکتی ہے ، استدعا ہے کہ عدالت اراضی قبرستان کو الاٹ کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں