چینی قونصل جنرل لاہور کا جی سی یو کیلئے وظائف کا اعلان

چینی قونصل جنرل لاہور کا جی سی یو کیلئے وظائف کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چائنیز قونصل جنرل لاہور کا جی سی یو شعبہ آئی آر کے طلبا کے لئے سکالرشپ کا اجرا کا اعلان کردیا۔

چین کے قونصل جنرل لاہور ژاؤ شیرین نے جی سی یونیورسٹی لاہور کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی آر) کے طلبا کے لیے چینی قونصلیٹ کی جانب سے سکالرشپ کا اعلان کردیا۔ شعبہ آئی آر کے سالانہ عشائیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ وزیر اعظم شہباز شریف جی سی یو کے سابق طالب علم ہیں۔ ہم چینی حکومت اور عوام وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے بہت زیادہ احترام رکھتے ہیں۔ عشائیہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر اورشعبہ کے انچارج ڈاکٹراحمد رضا بھی موجود تھے ۔ قونصل جنرل نے پاکستان کے وزیر اعظم کے آئندہ دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ عملی تعاون کو بڑھانے اور سی پیک منصوبوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں