وفاقی محتسب سیکرٹریٹ لاہور کی ٹیم کی کنیئرڈ کالج یونیورسٹی میں آگاہی مہم

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ لاہور کی ٹیم کی  کنیئرڈ کالج یونیورسٹی میں آگاہی مہم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ لاہور کی ایک ٹیم نے کنیئرڈ کالج یونیورسٹی میں آگاہی مہم کا انعقاد کیاٹیم کی قیادت سید غضنفر مہدی، ایسوسی ایٹ ایڈوائزر نے کی۔

آگاہی سیمینار میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر، اساتذہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وفاقی محتسب کے اس اقدام کو سراہا۔ بعد ازاں سید غضنفر مہدی نے طالبات کے سوالات کے جوابات دئیے۔ آخر میں وائس چانسلر نے وفاقی محتسب کی آگاہی مہم کے انعقاد پر ٹیم کا شکر یہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں