بلدیہ عظمیٰ رواں مالی سال کے اہداف پورے نہ کرسکا

بلدیہ عظمیٰ رواں مالی سال کے اہداف پورے نہ کرسکا

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)بلدیہ عظمیٰ لاہور مالی سال 23۔24 کے مختلف ایداف پورے نہ کر سکا۔نئے بجٹ اہداف کے لئے چار ارب روپے اہداف پورے نہ کئے جا سکے۔

بلدیہ عظمیٰ کی رپورٹ کے مطابق 14 ارب 41 کروڑ ہدف میں سے صرف 10 ارب 4 کروڑ اکٹھا کیا جا سکا۔ پی ایف سی نان ڈیویلپمنٹ فنڈ کی مد میں دو ارب چھ کروڑ 74 لاکھ کے اہداف کے مقابلے میں اب تک ایک ارب 55 کروڑ حاصل ہو سکے ۔اربن اممووایبل پراپرٹی ٹیکس کی مد دو ارب 20 کروڑ کے مقابلے میں ایک ارب 49 کروڑ 41 لاکھ کے فنڈز حاصل ہو سکے ۔اممووایبل پراپرٹی ٹرانسفر ٹیکس کا ہدف سات ارب رکھا گیا جبکہ چار ارب 94 کروڑ 72 لاکھ حاصل ہو سکے ۔جنرل بس سٹینڈ لاہور کا ہدف ایک ارب 40 کروڑ کے مقابلے میں ایک ارب 23 کروڑ 99 لاکھ حاصل ہوسکے۔ بلڈنگ پلان فیس کا مقرر ہ ہدف 22 کروڑ 50 لاکھ جبکہ حاصل 5 کروڑ 48 لاکھ ہو سکے ۔دکانوں کے رینٹ کی مد میں ہدف 50 کروڑ جبکہ وصولہ 28 کروڑ 31 لاکھ کی ہو سکی۔پارکنگ سٹینڈ فیس کی مد میں ہدف سات کروڑ جبکہ وصولی 29 لاکھ ہو سکی۔ دیگر انکم ذرائع کی مد میں ہدف 95 کروڑ 37 لاکھ جبکہ وصولی 47 کروڑ ہو سکی۔13ذیلی محکموں کے ہیڈز کی مد میں رواں سال ٹارگٹ 14 ارب 41 کروڑ 58 لاکھ تھا جبکہ وصولی دس ارب چار کروڑ 33 لاکھ ہو سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں