ریاست اور آئین بچانے کی کوشش کر رہے ہیں:پیپلز پارٹی

 ریاست اور آئین بچانے کی  کوشش کر رہے ہیں:پیپلز پارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں شہزاد سعید چیمہ اور جہاں آرا وٹو نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی ہاتھ نیچے کر لے تو اسلام آباد کی پارلیمان میں کچھ نہیں ہوگا، ہم اپنی ریاست اور آئین بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وہ پیپلز سیکرٹریٹ میں فاروق یوسف گھرکی ،چودھری سجاد نذیر ،موسی ٰ کھوکھر اور میاں عتیق کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ کی کیفیت ملک کے لیے انتہائی لمحہ فکریہ ہے ۔بعض اداروں کے حدود سے تجاوز کے باعث ملک کی یہ صورتحال ہے جس کا ذمہ دارہر ادارہ اور ہر انگلی انکی طرف اٹھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گندم کے حوالے سے پیپلز پارٹی اپنے تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں