محکمہ صحت کاترقیاتی بجٹ 76 ارب 61 کروڑ رکھنے کی تجاویز

 محکمہ صحت کاترقیاتی بجٹ 76 ارب 61 کروڑ رکھنے کی تجاویز

لاہور (بلال چودھری) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز پیش کر دیں،ترقیاتی بجٹ کی مد میں 76 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ۔۔۔

 نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 ارب 53 کروڑ 45 لاکھ ،پی کے ایل آئی کیلئے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کیلئے 13 ارب 69 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ، اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، چکوال، چنیوٹ، ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر شہروں میں فنڈز خرچ کئے جائیں گے ۔سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3 ارب 32 کروڑ 35 لاکھ دئیے جائیں گے ۔ پنجاب حکومت یونیورسل ہیلتھ انشورنس پر 54 ارب روپے خرچ کرے گی ،نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کیلئے 50 کروڑ،جناح ہسپتال ٹراما سنٹر ڈیڑھ ارب،سروسز ہسپتال کی ری ویمپنگ 80 کروڑ،ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی 48 کروڑ 92 لاکھ اور او پی ڈیز کیلئے 50 کروڑ 58 لاکھ مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں