عیدالاضحی :صفائی انتظامات مکمل ، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

عیدالاضحی :صفائی انتظامات مکمل ، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

لاہور(عمران اکبر)عید پر ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام انتظامات مکمل،افسروں سمیت 15 ہزار سینیٹری ورکرز ،ڈرائیورز اورسپورٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

کمشنر لاہور نے بتایا کہ 14لاکھ سے زائدماحول دوست ویسٹ بیگز تقسیم کئے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بڑی عید پر تعفن سے پاک ماحول اور بروقت آلائشیں اُٹھانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی گرینڈ صفائی آپریشن کا پلان جاری، عید الاضحی گرینڈ صفائی آپریشن کی لائیو ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم فعال ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چھپ کر نہر میں آلائشیں پھینکنے والوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، 291 صفائی کیمپس فعال کر دیئے گئے، 104 عارضی کلیکشن پوائنٹس جبکہ چار ڈمپنگ سائٹس فعال کر دی گئیں۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کنٹرول روم میں 50سے زائد تربیت یافتہ عملہ تین شفٹوں میں کام کرے گا۔مرکزی کنٹرول روم میں ہیلپ لائن 1139اور صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے الگ الگ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے یقینی بنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں