تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے سے 4نوجوان شدید زخمی

تیز رفتار کار درخت سے  ٹکرانے سے 4نوجوان شدید زخمی

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) رائے ونڈ لاہور روڈ پر کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 نوجوان شدید زخمی ہوگئے.

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ۔ذرائع کے مطابق دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،کار سواروں کا تعلق رائے ونڈ کے علاقہ محلہ اسلام آباد سے بتا یا جارہا ہے ،زخمیوں میں شعیب،نعیم اور فیضان شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں