ن لیگ نے کسان کا بری طرح معاشی قتل کیا :پیپلز پارٹی

ن لیگ نے کسان کا بری طرح معاشی قتل کیا :پیپلز پارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو بجٹ اور ہتک عزت بل پر شدید تحفظات ہے،پیپلز پارٹی کی صرف ریاست بچانے کی کوشش ہے ۔

پیپلز سیکرٹریٹ میں شہزاد سعید چیمہ،میاں ایوب،فڈئزہ ملک اور حافظ غلام محی الدین کیساتھ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر بجٹ پر تحفظات کرتی تو وہ اتحادیوں کو دور کرنے چاہئیں ۔ہتک عزت بل پر گورنر اور سپیکر کے مل کر تحفظات دور کرنے کا طے ہوا تھا ۔ن لیگ نے کسان کا معاشی قتل کیا ہے ۔ گندم درآمد کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ بجٹ میں عوام کے لئے بات کی،پریس کانفرنس کے آخر پر پیپلز پارٹی پنجاب آفس میں پیپلز پارٹی کی رہنما فائزہ ملک کی جانب سے بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کا ٹا گیا ۔ادھر شمیم ملک کو پیپلز پارٹی (شعبہ خواتین) لاہور کی نائب صدر مقرر کر دیا گیا ،اس سلسلے میں ویمن ونگ لاہور کی صدر نرگس خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں