صوبے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا:سلمان رفیق

 صوبے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا:سلمان رفیق

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق کا عیدالاضحی کے موقع پر محکمہ داخلہ میں قائم پراونشل انٹیلی جنس کنٹرول روم کا دورہ اور خصوصی وڈیو پیغام جاری۔

صوبائی وزیر نے کنٹرول روم میں عیدالاضحی کے حفاظتی انتظامات کو مانیٹر کرنے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔عیدالاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم میں سپیشل برانچ، ریسکیو 1122و دیگر محکمہ جات کے افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔گلی محلوں میں عارضی جھولوں پر پابندی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عیدالاضحی کے اجتماعات میں کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔اس حوالے سے پاک فوج، رینجرز، پنجاب پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کو شاباش اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں