سبز مصالحہ جات کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، خریدار پریشان

سبز مصالحہ جات کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، خریدار پریشان

لاہور(کامرس رپورٹر)سرکاری ریٹ لسٹ میں 8 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے جبکہ سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت کی جانے لگیں۔

روز مرہ استعمال کی سبزیوں میں پیاز کی قیمت سرکاری ریٹ لسٹ میں 110 روپے کلومقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت 160 روپے کلو تک ـ، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 80 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت 120 روپے فی کلو تک، لہسن ہرنائی کی سرکاری قیمت 310 روپے کلو مقرر ، فروخت 480 روپے فی کلو تک، ادرک تھائی لینڈ سرکاری قیمت 650 روپے مقرر کردی گئی ، ـ مارکیٹ میں ادرک 800 روپے کلو تک فروخت کیا جانے لگا۔ سبز مرچ 30 روپے مہنگی کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 140 روپے کلو کردی گئی ، فروخت 200 روپے فی کلو تک، لیموں دیسی 15 روپے مہنگا کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 375 روپے کلو مقرر، لیکن مارکیٹ میں لیموں 750 روپے کلو تک، ٹینڈے دیسی 20 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 130 روپے مقرر، تاہم مارکیٹ میں فروخت 160 روپے کلو تک ، میتھی کی سرکاری ریٹ لسٹ کی قیمت 10 روپے بڑھاکر 120 روپے کلو مقرر کی گئی ،فروخت 160 روپے فی کلو ،بند گوبھی 20 روپے مہنگی کرکے سرکاری قیمت 70 روپے کلو مقرر کردی گئی تاہم فروخت 120 روپے کلو تک ، پھول گوبھی 20 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 140 روپے کلو مقرر کی گئی ، فروخت 170 روپے فی کلو تک ، گاجرچائنہ 20 روپے مہنگی کرکے سرکاری قیمت 80 روپے کلو مقرر ، فروخت 120 روپے فی کلو تک اورگھیا کدو 20 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 70 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں فروخت 100 روپے تک ہوتا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں