ضلعی سطح پر فلڈ کنٹرول سنٹرز فعال کرنے کی ہدایات جاری

ضلعی سطح پر فلڈ کنٹرول سنٹرز فعال کرنے کی ہدایات جاری

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت مون سون و فلڈ کانٹیجنسی پلان 2024 بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ صوبے بھر کے کمشنرز و ڈی سیز نے ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔

چیف محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اجلاس میں دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے جاری سکیموں میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اضلاع کی جانب سے قدرتی آفات سے متاثرہ مالی معاونت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ماہ جون میں موک ایکسرسائزز کا جائزہ لیا گیا۔ ریلیف کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں ممکنہ سیلاب و بارشوں کے پیش نظر پیشگی تیاریاں مکمل کریں۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی تیاریوں بارے بریفنگ دی۔ نبیل جاوید نے ضلعی سطح پر فلڈ کنٹرول سنٹرز فعال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ نبیل جاوید نے ڈی سیز کو دریاؤں اور ندی نالوں کے اطراف تجاوزات فوری ہٹانے کے احکامات بھی جاری کیے ۔ ریلیف کمشنر نبیل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ولنریبل پوائنٹس پر ریسکیو اور ریلیف سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ندی نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں