سیکرٹری خوراک دفتر:غیر حاضری پر 3 افسروں کو شوکاز

سیکرٹری خوراک دفتر:غیر حاضری پر 3 افسروں کو شوکاز

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سیکرٹری خوراک پنجاب معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت محکمانہ امور بارے اجلاس ہوا۔

سیکرٹری فوڈ پنجاب نے دفاتر میں افسران و ملازمین کی بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر حاضر 3 افسروں کو شوکاز جاری کرنے کا حکم دیا۔ڈسٹرکٹ افسروں فیلڈ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔ گندم سے بنی اشیا ضروریہ کے تمام برانڈز کی مارکیٹ قیمتوں بارے رپورٹ جمع کرائی جائے۔ سستی گندم اور آٹے کی مارکیٹ میں دستیابی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جائے، مارکیٹ میں آنیوالے آٹا تھیلوں کا وزن مکمل اور معیار بہترین ہونا چاہیے۔ ڈائریکٹر فوڈ کو ہدایت کی کہ فلورملز پر موجود آٹے کا معیار، صفائی اور سٹوریج کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ غیر معیاری سٹوریج اور کم وزن آٹا کے تھیلے فروخت کرنیوالی فلور ملز کیخلاف کارروائی کی جائے ۔اسی طرح صوبہ بھر میں موجود گندم سٹاک کی حفاظت یقینی بنائی جائے ۔تمام سنٹرز پر گندم سٹاک کو موسمی و دیگر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں