ناقص انتظامات، جناح ہسپتال کا ایم ایس تبدیل

ناقص انتظامات، جناح  ہسپتال کا ایم ایس تبدیل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جناح ہسپتال لاہور کا ایم ایس تبدیل کردیا گیا۔ ڈاکٹر یحیی سلطان کو 120 دن کی چھٹی پر بھیج دیا گیا۔

ایم ایس جناح ہسپتال 10جولائی سے 6نومبر 2024 تک چھٹیوں پر رہیں گے ۔ڈاکٹر یحیی سلطان کی جگہ ڈاکٹر کاشف جہانگیر ایسوسی ایٹ پروفیسر آف افتھمالوجی کو ایم ایس کا ایڈیشنل چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر فنانس رابعہ محمود اور ایس ایم او ڈاکٹر خالد مقصود کو سیکرٹریٹ کی ڈسپوزل پر بھیج دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شام کو سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے لاہور جناح ہسپتال کا دورہ کیا جس دوران سکیورٹی اور علاج و معالجہ کے ناقص انتظامات دیکھنے میں ملے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں