جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سندر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سندر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور ،مانگامنڈی (کرائم رپورٹر،نمائندہ خصوصی) سندر پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملزم جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بن کر لوگوں کو جھانسہ دیکرایف آئی اے میں بھرتی کرانے کے لاکھوں روپے لیتا تھا،سندر پولیس کے مطابق ملزم کاریکارڈ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ ملزم محمد جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر نہیں ہے اورنہ ہی کسی سرکاری عہدے کاملام ہے ،ملزم قصور کا رہائشی ہے ،ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے علاقے میں بھی اپنا تعارف بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ہی کراتا تھا، اب تک ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر بن کر متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے بٹور چکا ہے ،اپنانام محمد جاوید بتانے والاچال بازملزم لوگوں سے نوکری کا جھانسہ دیکر بٹوری ہوئی رقم سے بڑی لگژری گاڑیاں رینٹ پر لیتا اور اگلے شکار کیلئے نکل پڑتا۔ پولیس کے مطابق ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم کے خلاف لاہور ،ٹاؤن شپ ، نواں کوٹ کے علاوہ اوکاڑہ، سرگودھا ، چونیاں میں کروڑوں روپے بٹورنے کی ایف آئی آرز درج ہیں جن میں وہ اشتہاری ہے ۔سندر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں