وطن عزیز میں قرآن و سنت کا نفاذ ہماری اولین ترجیحات میں شامل :ہشام الٰہی

وطن عزیز میں قرآن و سنت  کا نفاذ ہماری اولین ترجیحات  میں شامل :ہشام الٰہی

لاہور (سیاسی نمائندہ ) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہاہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ،وطن عزیز میں قرآن و سنت کا نفاذ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 حرمت رسولؐ دفاع عقیدہ ختم نبوتؐ و عظمت صحابہؓ اسلامی شعائر اللہ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنا ہے تو صحابہ کرامؓ مقدس ہستیوں کے تقدس کو یقینی بنانا ہو گا۔ سینٹ، قومی اسمبلی سے تو ہین صحابہؓ، توہین اْمہات المومنینؓ کا قانون پاس ہوا لیکن افسوس اس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں