صدر لاہور بار کے گھر ڈکیتی مزاحمت پرگارڈ قتل کی ملزمہ کی ضمانت خارج

لاہور(اپنے خبر نگار سے)سیشن عدالت، صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی کے گھر ڈکیتی مزاحمت پر گارڈ کو قتل کرنے کا کیس۔
عدالت نے ملزمہ کویتا سلامت کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج طارق مسعود نے کیس پر سماعت کی ۔ملزمہ کویتا سلامت سمیت دیگر کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمہ درج ہے۔