پی ایچ اے ،نجی املاک اور ایڈورٹائزرز کو مبینہ نوازنے کا انکشاف

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) پی ایچ اے کے شعبہ مارکیٹنگ کی جانب سے مبینہ طور پر نجی املاک اور ایڈورٹائزرز کو نوازنے کا انکشاف ہوا ہے۔
شعبہ مارکیٹنگ نے کئی سال تک سائن اور سکائی لین بورڈز سے ریکوری ہی نہیں کی۔ شعبہ نے مبینہ طور پر کچھ ایڈورٹائزرز کا ریکارڈ بھی مرتب نہیں کیا، بورڈز سے ریکوری نہ کرکے سرکاری خزانے کو7کروڑ 55 لاکھ 16 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔د ستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی طرف سے گیارہ بورڈز سے کبھی ریکوری ہی نہیں کی گئی،مبینہ گھپلوں پر فزیکل آڈٹ بھی کیا گیا جس میں 22 میں سے 7 بورڈز کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ فزیکل آڈٹ کے مطابق مذکورہ بورڈز کا ریکارڈ پی ایچ اے کے پاس موجود نہیں تھا۔