جلوس روٹس، امام بارگاہوں قبرستانوں کے اطراف گٹروں پر ڈھکن رکھنے کی ہدایت

جلوس روٹس، امام بارگاہوں  قبرستانوں کے اطراف گٹروں پر ڈھکن رکھنے کی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)محرم الحرام کی تیاریوں کی شکایات، ڈیسلٹنگ آپریشن اورریونیو پراگرس کا جائزہ لینے کے لئے ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تمام ڈائریکٹرز آپریشن و ریونیو ونگ نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کر انے کی ہدایات دی گئیں۔ایم ڈی واسا نے ہدایات دیں کہ جلوس روٹس، امام بارگاہوں،قبرستانوں کے اطراف گٹروں پر ڈھکن کی موجودگی یقینی بنائی جائے ، جلوس روٹس،امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج شکایات کو فوری کلیئر کیا جائے ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر ٹینکرز کھڑے کئے جائیں،جلوسوں کے ساتھ مشینری اور واسا سٹاف ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ایم ڈی واسا نے تمام ڈیجیٹل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سے آنے والی شکایات کا جائزہ لیا اور ان کا بروقت ازالہ ممکن بنانے کے احکامات دئیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں