سکولوں میں مفت خوراک کی فراہم کیلئے کوٹیشن طلب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 32 ہزار پبلک سکولوں میں مفت خوراک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پی ایم آئی یو نے دودھ،بسکٹ اور بریڈ کی فراہمی کے لئے مختلف کمپنیوں سے کوٹیشن مانگ لی۔
تفصیل کے مطابق 35 لاکھ بچوں کو مفت کھانا دیا جائے گا،لاہور کے 765 پبلک سکولوں میں بھی مفت دودھ، بسکٹ اور بریڈ فراہم کی جائے گی،مختلف کمپنیز،فرمز اورادارے سامان مہیا کرنے کیلئے کوٹیشن جمع کر اسکیں گے ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد پنجاب پبلک سکول میلز پروگرام شروع کردیا جائے گا۔