ایل ڈی اے سٹی کے مزید 3 بلاک کا قبضہ دینے کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی بارے اجلاس ہوا جس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی نے ایل ڈی اے سٹی کے مزید 3 بلاک کا قبضہ جلد دینے کی ہدایت کی۔ جناح سیکٹر کے بی، ڈی اور ای بلاک کے ایک ہزار سے زائد پلاٹوں کا آئندہ دو ہفتوں میں قبضہ دیا جائے گا جن بلاکس میں پلاٹوں کے قبضے دئیے جا چکے ہیں وہاں گھروں کی تعمیر کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ صوبائی دارالحکومت میں پہلے ایجوکیشن اور ہیلتھ سٹی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا ۔ادھر ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں رواں مالی سال 3سٹرکچر پلان روڈز کو تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،ایل ڈی اے ذاتی وسائل سے تعمیر کرے گا۔ شعبہ انجینئرنگ نے بجٹ میں 20 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی،مجوزہ بجٹ میں 10ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔