فارم 47کی جعلی حکومت مکمل طور پر ناکام :جماعت اسلامی

فارم 47کی جعلی حکومت مکمل طور پر ناکام :جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بجلی بم گرانے کی تیاری۔۔۔

قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنے ہوش کھو بیٹھے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ حکمران اگر عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتے تو اقتدار سے الگ ہو جائیں اور ایسی قیادت کو موقع دیں جو حقیقی معنوں میں عوام کو ڈیلیور کر سکے ۔ فارم 47کی جعلی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہو ئی ہے ۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ حلقہ خواتین کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب کا عمل طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل ہو گیا ہے ۔ صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم کی زیرنگرانی 20جولائی کو گنتی کا عمل مکمل ہوا، نتائج کے مطابق حلقہ 1رحیم یار خان سے ضمنی انتخاب میں تسنیم سرور مرکزی مجلس شوریٰ حلقہ خواتین کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں