بجٹ میں بند سکیموں کے پیسے رکھنے پرڈی سی افسروں پر برہم

بجٹ میں بند سکیموں کے پیسے رکھنے پرڈی سی افسروں پر برہم

لاہور(عمران اکبر)بلدیہ عظمیٰ کے افسروں کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر لاہور کو من گھڑت دستاویزات فراہم کرنے کی کوشش ناکام ،بجٹ میں 3 ارب 20 کروڑ کی پرانی بند سکیموں کے پیسے رکھنے پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر افسروں پر برہم ہو گئیں۔

افسروں نے گزشتہ برسوں کی ادائیگی کیلئے بجٹ 2024 -25 میں 5 ارب کا بجٹ مانگ لیا۔ رافعہ حیدر کے سخت سوالات پر دستاویزی تضادات کا پول کھل گیا۔ غیر مکمل شدہ اور بند منصوبوں کو بھی بجٹ میں شامل کرنے کا انکشاف ہوا، سخت سوالات پر بجٹ 5 ارب سے کم ہوکر 1.8 ارب کاہو گیا۔ آن گرائونڈ مکمل منصوبوں کے عوض دوگنا بجٹ مانگنے کی کوشش کی گئی۔ دستاویزات میں بیشتر مکمل منصوبوں پر بھی کیپ لگا دیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر نے متعلقہ افسروں کو بجٹ پھر تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔یاد رہے کہ بجٹ2024/25 منظوری کی اخری تاریخ 31 جولائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں