کیمسٹس کی خواجہ عمران سے ملاقات، بطور کوآرڈینیٹر تقرری

 کیمسٹس کی خواجہ عمران سے ملاقات، بطور کوآرڈینیٹر تقرری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے پی ایم یو میں کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس کے کوآرڈینیٹرز کی ملاقات،کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے۔

صوبائی وزیر نے کیمسٹ اختر بٹ کو ساؤتھ زون، کیمسٹ محبوب احمد کو سنٹر زون ،کیمسٹ زاہد بختاوری اور ارشد اعوان کو نارتھ زون کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔صوبائی وزیر نے کہا کوآرڈینیٹرز معیاری ادویات کے سٹاک، سپلائی عمل کو آسان بنانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔یہ کیمسٹس اور ڈرگسٹس کے مسائل سامنے لاکر انکے حل کی بہتر تجاویز پیش کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں