الخدمت فاؤنڈیشن نے 56ویں ہسپتال کاافتتاح کردیا

الخدمت فاؤنڈیشن نے 56ویں ہسپتال کاافتتاح کردیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے اپر دیر میں 10 کروڑ لاگت سے 56 ویں ہسپتال کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں مرکزی صدر الخدمت ڈاکٹر حفیظ الرحمن، ریجنل صدر خیبر پختونخوا خالد وقاص، سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان سمیت نامورشخصیات نے شرکت کی۔ 30بیڈ پرمشتمل الخدمت حمیدہ ممتاز ہاسپٹل میں پسماندہ عوام کو سستی اور معیاری جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سہولیات میسرہیں۔ دوسرے مرحلے میں جلد 30 بیڈ کا اضافہ کردیاجائیگا۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا گزشتہ برس الخدمت فاؤنڈیشن نے 9ارب 16 کروڑ سے ایک کروڑ سے زائد مریضوں کی خدمت کی۔ڈونرزاور رضاکار ہمارا اثاثہ ہیں جنکی بدولت ہم دکھی انسانیت کے مشن کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں