حیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ نیپرا گرڈ کوڈ کے تحت کی گئی:این ٹی ڈی سی ترجمان

لاہور(سٹاف رپورٹر)این ٹی ڈی سی کے ترجمان نے 22 جولائی کو حیسکوریجن میں بجلی کی طویل بندش پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
اضافی لوڈ مینجمنٹ کے اقدامات نیپرا گرڈ کوڈ 2023 کے مطابق کئے گئے جو 21 اور 22 جولائی کی درمیانی شب پیدا ہونیوالی ہنگامی صورتحال پر کئے گئے۔ 12گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کوصرف این ٹی ڈی سی سے منسوب کرنے کا دعویٰ مبالغہ آرائی اور یہ صورتحال کی درست وضاحت نہیں۔ اقدامات کی بنیادی وجہ گھارو اور جھمپیر ونڈ کلسٹرز میں واقع 36 ونڈ فارمز سے بجلی پیداوار میں نمایاں کمی تھی۔ ہوا کی رفتار کم ہونے پر بجلی پیداوار متاثر ہوئی۔