جیل ہسپتالوں میں اصلاحات متعارف کرانے کیلئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل

جیل ہسپتالوں میں اصلاحات متعارف کرانے کیلئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جیل ہسپتالوں میں اصلاحات متعارف کرانے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ڈاکٹر شاہجہان کمیٹی کے کنوینر، دونوں محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکرٹریز (ٹیکنیکل)، ڈپٹی سیکرٹریز (ٹیکنیکل)، سینئر سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل لاہور کمیٹی کے ممبرز ہوں گے ،ان کے ساتھ ٹیکنیکل آفیسر آئی جی جیل خانہ جات دفتر ڈاکٹر سبطین مظہر اور سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر زوہیب حسن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔جیل اصلاحات کیلئے بنائی ٹیکنیکل کمیٹی اگلے 72 گھنٹوں میں پہلا اجلاس منعقد کرے گی، جبکہ ہر 15 دنوں بعد باقاعدہ طور پر انکے اجلاس ہوا کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں