موم گرما کی تعطیلات سے پہلے سکولوں کونجی شعبے کے حوالے کرنیکی ہدایت

موم گرما کی تعطیلات سے پہلے سکولوں  کونجی شعبے کے حوالے کرنیکی ہدایت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)موسم گرما کی چھٹیوں سے پہلے سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کے انٹرویوز جاری ہیں ،انفرادی اور نجی اداروں کی جانب سے سکول لینے کے لئے درخواستیں جمع کرائی گئیں،5 ہزار 8 سو سکولوں کے لیے 10 ہزار کے قریب درخواستیں آئی تھیں ،دوسرے مرحلے میں 3 ہزار مزید سکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دیے جائیں گے ۔اساتذہ کی جانب سے سکولوں کو پیف کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے ،25 جولائی کو بھی فیصلے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں