800 سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع

 800 سرکاری کالجوں میں  انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن  درخواستوں کی وصولی شروع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے تحت پنجاب بھر کے 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔

ویب پورٹل پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اشتراک سے وضع کیا ہے جس کے ذریعے طلبا منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ اب تک انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے پورٹل کے ذریعے ساڑھے 35 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ آئی سی ایس کیلئے ساڑھے 15 ہزار، ایف اے کیلئے ساڑھے 8 ہزار، پری میڈیکل کیلئے ساڑھے 7 ہزار، آئی کام کیلئے 19 سو جبکہ پری انجینئرنگ کیلئے ساڑھے 16 سو سے زائد طلبا نے درخواستیں دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں