فنانس بل پنجاب ایکٹ 2024 کے ذریعے کورٹ فیسوں میں اضافہ چیلنج

فنانس بل پنجاب ایکٹ 2024 کے  ذریعے کورٹ فیسوں میں اضافہ چیلنج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فنانس بل پنجاب ایکٹ 2024 کے ذریعے کورٹ فیسوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔۔۔

عدالت نے چیف سیکرٹری سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اگست کو جواب طلب کرلیا،جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری عظمیٰ تنویر کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ درخواست میں پنجاب حکومت بذریعہ چیف سیکرٹری ، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری خزانہ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کورٹ فیس میں اضافے کی ترمیم کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں