ڈی پی آئی آفس میں گھپلوں پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے جواب طلب

ڈی پی آئی آفس میں گھپلوں پر سیکرٹری  ہائر ایجوکیشن سے جواب طلب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن میں چوری اور گھپلوں پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خاموشی کے بعد وزیر تعلیم سکولز نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے جواب طلب کرلیا۔

ڈی پی آی کالجز پنجاب آفس میں سامان کی نیلامی میں گھپلوں کی شکایت تھی ۔ڈی پی آئی آفس سے سولر پلیٹیں بھی چوری ہوئیں۔کئیر ٹیکر کی جانب سے گاڑیوں کا غیر قانون استعمال کی شکایات تھیں ،آفس کو ملنے والے 82 لیپ ٹاپ بھی غائب ہونے کی شکایت ہے ،کئیر ٹیکر کے رشتے داروں کی غیر قانونی طور پر تبادلوں کی بھی شکایت ہیں۔غیر قانونی طور پر دفتر میں اے سی کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے ،کئیر ٹیکر کی مبینہ غفلت سے کمپیوٹرز اور اوون چوری ہونے کی بھی شکایت تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں