پنجاب بھر میں تحصیلوں کی حدود اور حلقہ بندیوں کی پیچیدگی پر غور

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیراعلیٰ کی قائم کردہ ٹاسک فورس کا وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع، وزیر قانون صہیب احمد بھرتھ، ایس ایم بی آر کی شرکت،اجلاس میں پنجاب بھر میں تحصیلوں کی حدود اور حلقہ بندیوں کی پیچیدگی پر غور کیا گیا ،ایس ایم بی آر نبیل جاوید، کمشنر لاہور زید بن مقصود اور ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے بریفنگ دی ،آبادی میں اضافے کے لحاظ سے انتظامی حدود میں ردوبدل ضروری ہے۔