محکمہ پاسپورٹ کے 11 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تنخواہ نہ دینے کیخلاف درخواست پرسماعت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ پاسپورٹ کے 11 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تنخواہ نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے سرکاری وکیل کو کل ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس انوار حسین نے محمد سرفراز سمیت دیگر 11 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بتایا جائے کہ ڈپٹی ڈائریکٹرز کو سات ماہ سے تنخواہیں کیوں نہیں دی گئیں ،کل سرکاری وکیل اس پر ہدایات لیکر پیش ہوں، درخواست گزاروں کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔