احمد سلمان بلوچ نے اسماعیل ہنیہ سے اظہارعقیدت کیلئے پودا لگایا
لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور احمد سلمان بلوچ کی جانب اسماعیل ہنیہ سے اظہار عقیدت کیلئے پودا لگایا گیا۔
احمد سلمان بلوچ کہتے ہیں کہ اسماعیل ہنیہ نے جدوجہد آزادی، قربانی، صبر کا جو پودا فلسطین میں لگایا، وہ تنا آور درخت بن چکا ہے۔ اسماعیل ہنیہ اور انکے خاندان نے جو قربانیاں دیں، وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔