جنرل ہسپتال:محفوظ اور مؤثر علاج کیلئے ادویات کا بہتر استعمال پر سیمینار
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جنرل ہسپتال لاہور میں نرسز کیلئے مریضوں کے محفوظ اور مؤثر علاج کیلئے ادویات کا بہتر استعمال کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ای ڈی پنز پروفیسر آصف بشیر، ڈاکٹر فریاد حسین، ڈاکٹر عمر اسحاق، ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ زمرد خورشید، ثمرہ جمیل، سائرہ اسلم، جیری زاہد و نرسز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مریضوں کی بہتر نگہداشت کیلئے نرسز کیلئے ریفریشر کورسز نا گزیر ہیں۔