بجلی چوروں سے ریکوریز کیلئے سخت لائحہ عمل اپنانے کی ہدایت

بجلی چوروں سے ریکوریز کیلئے سخت لائحہ عمل اپنانے کی ہدایت

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔

شیخوپورہ اور ساہیوال ریجن کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے ہدایت کی کہ بجلی چوری مقدمات کے اشتہاری مجرمان کو ترجیحی بنیادوں پر قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ بجلی چوری مقدمات کی چالاننگ کی شرح کو ایک ہفتے کے اندر مزید بہتر بنانے کا ٹاسک دیا۔ بجلی چوری میں ملوث مجرمان سے ریکوریز کیلئے سخت لائحہ عمل اپنایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر رعایت کے مستحق نہیں، کریک ڈاؤن کی فالو اپ رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں