پائلٹ سکول کی تعمیر ومرمت کیلئے ساڑھے 3 کروڑجاری

پائلٹ سکول کی تعمیر ومرمت  کیلئے ساڑھے 3 کروڑجاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول کو ایک سال بعد ڈیڑھ سو ملین مل گئے، نگران حکومت میں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے فنڈز دینے کا اعلان کیا گیا تھا،ایک سال تک فنڈز کی فراہمی کا معاملہ لٹکا رہا۔

نگران وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران سکول میں سہولیات کی شدید کمی سامنے آئی تھی۔ پہلے مرحلے میں ساڑھے تین کروڑ کی لاگت سے تعمیرو مرمت کی جائے گی۔ تعمیر ومرمت کے بعد دیگر سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔سکول میں تعمیر ومرمت کا کام کئی سالوں سے نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں