وزیر صحت کے 4 ہسپتالوں کے دورے، انتظامات کا جائزہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے 4 ہسپتالوں کے ہنگامی دورے کئے۔ رائیونڈ ہسپتال میں ادویات کی کمی، عدم فراہمی پر صوبائی وزیر صحت کا سخت نوٹس، ایم ایس کی سرزنش کی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ عمران نذیر نے کاہنہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی ڈیوٹی روسٹرز چیک کیا اور ڈاکٹرز کی ڈیوٹیوں کو ریشنلائز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ خواجہ عمران نذیر سمن آباد ہسپتال کے پیراپلیجک سنٹر گئے جہاں ایک بچہ عرفان اللہ کا کسی حادثہ میں ضائع ہوگیا انہیں نیا بازو لگا دیا گیا۔ کامیاب آپریشن پر بچہ کے والد کو مبارکباد دی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے خواجہ عمران نذیر نے بچہ عرفان اللہ کو گلدستہ پیش کیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پیراپلیجک سنٹر میں بچہ عرفان اللہ کے کامیاب پروسیجر پر ڈاکٹرز کا کارنامہ لائق تحسین ہے ۔سمن آباد ہسپتال میں کامیاب آپریشن، بازولگنے پر بچے سے ملاقات، ڈاکٹرز کوسراہا۔