بارشیں:48 پارکوں کی گرین بیلٹس کو نیچے کرنے کا فیصلہ

بارشیں:48 پارکوں کی گرین بیلٹس کو نیچے کرنے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت واسا ہیڈ کوارٹرز میں جاری مون سون سیزن کے آپریشن بارے اجلاس ہوا جس میں ایم ڈی واسا غفران احمد نے آپریشنل تیاریوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

شدید ترین بارش کے باوجود چند گھنٹوں میں بارشی پانی کا نکاس یقینی بنایا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ دو روز قبل لاہور میں ریکارڈ بارش ہوئی، عملہ و انتظامیہ نے بہترین کام کیا۔ انہوں نے واسا کے فیلڈ سٹاف اور عملے کی حوصلہ افزائی، مزید لگن سے کام کرنے کی تلقین کی اور ہدایت کی کہ واسا، ٹیپا اور پی ایچ اے کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی تیار کرے، اجلاس میں جاری مون سون بارشوں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں بتایا گیا کہ لاہور کے 48 پارکوں کی گرین بیلٹس کو رین منیجمنٹ سسٹم کی بہتری کے لیے نیچے کیا جائے گا۔ فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ ،والڈ سٹی کی گرین بیلٹس کو بھی نیچے کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ بارشی پانی کو سڑکوں پر پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں