22 ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبہ کو دینے کا ٹینڈر کالعدم
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے انتظامیہ نے 22 مسافر ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبہ کوآؤٹ سورس کرنے کیلئے یکم اگست کو ہونے والے ٹینڈر کو کالعدم قراردے دیا۔
ریلوے نے بڈزجمع کرانے والی تین کمپنیوں کوجمع کرائے گئے بڈڈاکومنٹس، بڈسکیورٹی اور ان کھلی فنانشل پروپوزل سی سی ایم آفس سے واپس لینے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے ٹینڈرپراسیس ختم کرنے کا فیصلہ ٹینڈرکمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا۔ ادھر سی ای او ریلوے نے ٹرینوں کی لگیج اور بریک وینز میں اوور لوڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا،آئندہ اوولوڈنگ سامنے آنے پر متعلقہ پارسل سٹاف اورڈویژنل کمرشل آفیسرذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔