پولیس شہد ا کے بچوں کو تعلیمی مقاصدکیلئے لیپ ٹاپ فراہم
لاہور (کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انورکا تعلیم دوست ویژن، پولیس شہدا کے بچوں کوتعلیمی مقاصد کیلئے مزید 7 لیپ ٹاپ فراہم کردئیے۔
،لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلباو طالبات ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں میڈیکل، انجینئرنگ، قانون سمیت جدید پروگرامز میں زیر تعلیم ہیں، آئی جی نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں طلباو طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔دریں اثنا انسپکٹر جنرل نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پرہونہار اتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباددی۔