پنجاب یونیورسٹی کیمب اور پنک ربن پاکستان کے درمیان مفاہمتی معاہدہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بائیولوجی (کیمب)اور پنک ربن بریسٹ کینسر ٹرسٹ ہسپتال، پنک ربن پاکستان کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔
اس سلسلے میں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر کیمب ڈاکٹر معاذ الرحمن، سی ای او پنک ربن عمر آفتاب و دیگرنے شرکت کی۔