5 ڈویژن میں ا یکسائزکی سو فیصد سے زائد ٹیکس وصولی

 5 ڈویژن میں ا یکسائزکی سو فیصد سے زائد ٹیکس وصولی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب کی5ڈویژن میں محکمہ ایکسائز نے سو فیصد سے بھی زائد ٹیکس وصول کر لیا۔لاہور ریجن بی،سی، راولپنڈی ، گوجرانوالہ اور ساہیوال ڈویژن نے صدفیصد سے زائد وصولی کی۔

لاہور ریجن بی نے 5 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کے تعاقب میں 5 ارب 52 کروڑ 84 لاکھ روپے وصول کئے ۔ریجن سی نے 11 ارب 7 کروڑ 95 لاکھ کے ہدف کے تعاقب میں 11 ارب 52 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کئے ۔ لاہور کا ریجن اے صد فیصد ٹارگٹ کے تعاقب میں ناکام رہا۔2 ارب 96 کروڑ 20 لاکھ کا ہدف دیا گیا،2 ارب 73 کروڑ 99 لاکھ روپے وصول ہوئے ۔راولپنڈی ڈویژن نے بھی 108 فیصد ریکوری کی، 5 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ہدف دیاگیا،5 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے ۔ گوجرانوالہ ڈویژن کو 2 ارب 73 کروڑ 25 لاکھ کا ہدف دیاگیا، 2 ارب 86 کروڑ 54 لاکھ اکٹھے کئے ، ساہیوال ڈویژن نے ایک ارب 6 کروڑ 68 لاکھ کے ٹارگٹ سے بڑھ کر ایک ارب 13 کروڑ روپے اکٹھے کئے ۔فیصل آباد ڈویژن نے 4ارب 41 کروڑ کے ہدف کے تعاقب میں 3 ارب 87 کروڑ،ملتان ڈویژن نے 2 ارب 81 کروڑ کے ہدف میں سے 2 ارب 64 کروڑ ،بہاولپور ڈویژن نے ایک ارب 66 کروڑ کے ٹارگٹ کے بجائے ایک ارب 62 کروڑ، سرگودھا ڈویژن نے ایک ارب 10 کروڑ کے بجائے 1ارب 7 کروڑ،گجرات ڈویژن نے 1ارب 27 کروڑ کی جگہ1ارب 21 کروڑ ،ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے 98 کروڑ میں سے 90 کروڑ وصول کئے ۔علاوہ ازیں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے زیر اہتمام بہترین ٹیکس ادا کرنے اور وصول کرنے والوں کیلئے تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ مہمان خصوصی تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں